شاہ عالم مارکیٹ :سولر پینل میں آتشزدگی ، علاقے میں خوف
لاہور (کرائم رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ میں سولر پینل میں اچانک آگ بھڑکنے کے باعث بلڈنگ کی بالائی منزل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعہ کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تاجر برادری نے فوری طور پر اپنا سامان محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔ریسکیو ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔