2مختلف واقعات میں 3ملزم گرفتار، لاکھوں کی شراب برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے شراب فروش شکیل احمد اور محمد انور کورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزموں سے 50 سے زائد لاکھوں مالیت کی امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
لٹن روڈ پولیس نے سپلائی کے لیے شراب لے جانے والے ملزم سلامت مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 50 لٹرزہریلی شراب برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کر کے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ منشیات سیل کر دیا ۔