طالبات کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ،2 افراد زخمی

طالبات کو تنگ کرنے سے منع  کرنے پر فائرنگ،2 افراد زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواح میں کالج کی طالبات کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیاگیا۔

گورنمنٹ کالج کوٹ رادھاکشن کے نزدیک مان سنگھ والا کے رہائشی حمزہ ولد بوٹا اور حمزہ ولد جمیل مبینہ طورپر کالج کی لڑکیوں کو تنگ رہے تھے ،ٹیچر زکالونی کے رہائشی عامر اور نعیم نے اُن کو منع کیا تو حمزہ ولد بوٹا نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا، مضروبین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن منتقل کردیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں