سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام 95 فی صد مکمل
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا عمل تیزی سے جاری، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سروسز و میو ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہیں سروسز و میو ہسپتالوں میں تعمیراتی کاموں کے بارے بریفنگ دی گئی، سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام 95 فی صد مکمل کر دیا گیا۔تعمیر شدہ عمارت میں ٹچنگ اور صفائی کا کام آخری مراحل میں داخل ہے ، صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ 13 نومبر کو ری ویمپنگ کردہ عمارت کو ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے ، ہسپتال انتظامیہ نئی عمارت کو لینے سے قبل تمام کام کی تسلی کرے ،میو ہسپتال کے ٹی بی اینڈ چیسٹ میڈیسن کمپلیکس کی ری ویمپنگ کا کام مکمل کر دیا گیا، صوبائی وزیر نے تعمیراتی کام کی کوالٹی کا جائزہ لیا، ٹی بی اینڈ چیسٹ میڈیسن کمپلیکس کی ٹچنگ اورصفائی کے کام کو دس دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔