ٹریفک حادثات، 5افرادزخمی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہرن مینار انٹر چینج کے قریب سموگ اوردھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق موٹروے پر سموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا،متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ،موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔