ایوان اوقاف سیکرٹریٹ کی اپ گریڈیشن جاری، فرسٹ فلور مکمل

ایوان اوقاف سیکرٹریٹ کی اپ  گریڈیشن جاری، فرسٹ فلور مکمل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )ایوان اوقاف سیکرٹریٹ کی اپ گریڈیشن کاکام جاری، فرسٹ فلور مکمل کر لیاگیا۔

سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان اوقاف کی پہلی منزل کی اپ گریڈیشن اور رینوویشن مکمل ہونے پر منعقدہ’’تقریب قرآن خوانی ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوانِ اوقاف کی آٹھ منزلہ عمارت کی ری ہبلیٹیشن کیلئے 15کروڑ روپے کی رقم منظور کردی گئی ہے ،ترقیاتی کام کا آغاز 15دسمبر تک ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں