سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد فروخت، ادرک 1000، لہسن 800 روپے کلو
لاہور(کامرس رپورٹر سے)ٹماٹر 20،ادرک 100 ،لہسن 10 ،پیاز 7 روپے مہنگے ہو گئے ۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 115 روپے سے بڑھ کر 135 روپے کلو مقرر ہوا۔۔۔
مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔پیاز کے سرکاری نرخ سات روپے اضافے سے 142 روپے کلو مقرر کیا گیا۔مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو فروخت ہو رہا،آلو کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 85 روپے کلو مقرر ہوا ،مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو فروخت ہو رہا۔لہسن کے سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 635 روپے کلو مقرر کیا گیا،مارکیٹ میں لہسن 800 روپے کلو تک ہے ،ادرک کی قیمت میں سو روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ،ادرک چائنہ اور ادرک تھائی لینڈ نرخ 675 روپے کلو مقرر کیا ،مارکیٹ میں ادرک 900 سے 1000 روپے کلو تک ہے ،بند گوبھی اور پھول گوبھی 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہی،پالک اور ساگ 50 روپے کلو ہے ۔خریداروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔