مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرانے کیلئے ٹیمیں تشکیل

 مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرانے کیلئے ٹیمیں تشکیل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ نے سموگ کی روک تھام کے لئے مارکیٹوں کو رات8بجے بند کر انے کے لئے ٹاسک فورس ٹیمیں تشکیل دے دیں، ٹاسک فورس ٹیمیں تحصیل سطح پر تشکیل دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کنوینر،ایس ایچ او،زونل افسر ریگولیشن اور سترھویں گریڈ کاافسرممبر ہونگے ۔تحصیل راوی ، سٹی ، اقبال ٹاؤن ،رائیونڈ ،ماڈل ٹاؤن ،نشتر ،واہگہ ،صدر، کینٹ اور شالیمار میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ان ڈور ہالز میں شادیوں کی اجازت ہو گی ،فارم ہاؤسز میں آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت نہیں ہو گی مارکیٹیں، بڑے مالز اور سٹورز8بجے بند کئے جائیں گے ۔فٹنس کلب ،سکواش اور سنوکر کلب کو ان ڈور اجازت ہو گی۔ ایس اوپیز پر فوری عملدرآمد کر انے کا نوٹیفکیشن جاری دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں