لاہور چیمبرکی سموگ اور پانی کی بڑھتی قلت پر تشویش

لاہور چیمبرکی سموگ اور پانی کی بڑھتی قلت پر تشویش

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے پاکستان میں سموگ اور پانی کی بڑھتی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 یہ قومی مستقبل کے لئے بڑے خطرات ہیں لہذا ان پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے مطالبہ کیا فوراًکلین پنجاب کمیشن قائم کیا جائے جو سموگ کے مسئلے کے مستقل حل کے لئے ایک قابل عمل حکمت عملی وضع کرے ۔ انہوں نے ٹریفک سے پیدا سموگ کے مسئلے کے حل کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی تجویز دی تاکہ لوگ ذاتی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے مزید تجویز دی کہ ٹرانسپورٹیشن کی سرگرمیوں کو شہر کے مرکز سے کم ہجوم علاقوں جیسے سبزی منڈی یا لاہور رنگ روڈ کے باہر منتقل کیا جائے ۔ لاہور چیمبر کے صدر نے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ پانی کے بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کالاباغ ڈیم کو بطور واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کیا جائے اور اس سے پنجاب کو کوئی نہر نہ دی جائے تاکہ اعتراضات ختم ہوسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں