ریلیف کمشنر کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نے ریلیف کمشنر کوبریفنگ دی۔
اس موقع پر نبیل جاوید نے کہا صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔اس ضمن میں حکومت پنجاب نے اربن فلڈنگ، ہل ٹورنٹس اور دریاؤں میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے مستقل لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس سے مستقبل میں عوام کی جان و مال اور انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانا ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہل ٹورنٹس ، ندی نالوں ،اربن فلڈنگ اور دیاؤں میں سیلاب سے کٹاؤ کو روکنے کے لئے 48ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا جارہا ہے ۔