کنٹریکٹ ختم ہونے پر اے ڈی ایل آر کی بحالی کی درخواست مسترد

کنٹریکٹ ختم ہونے پر اے ڈی  ایل آر کی بحالی کی درخواست مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے برطرفی کیخلاف اے ڈی ایل آر حمیرا کوکب کی بحالی کی درخواست کنٹریکٹ ختم ہونے پر مسترد کر دی۔۔۔

عدالت نے حمیرا کوکب کو سرکاری ملازمت کیلئے اہل قرار دیدیا ۔وکیل نے موقف اپنایا درخواست گزارمحکمہ ریونیو میں اے ڈی ایل آر کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئی ،درخواست گزار کو بے بنیاد کرپشن الزامات پر ملازمت سے برطرف کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی ،کنٹریکٹ ختم ہونے سے ایک سال قبل برطرفی سے مستقبل متاثر ہورہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں