صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کا میاں میر ہسپتال کا دورہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال میاں میرکا دورہ کیا۔
ہسپتال میں سی ٹی سکین اور گردے کے مریضوں کے لئے ڈائیلسز سہولت فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر اوپی ڈی، ایمرجنسی، ڈینگی وارڈ، میڈیکل وارڈاور دیگر شعبوں میں گئے ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں اور دیگر مریضوں میں ماسک تقسیم کئے ،مریضوں اور لواحقین سے مفت ادویات، دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہسپتال میں سی ٹی سکین ، 16 ڈائیلسز مشینیں نصب کردی گئیں جو جلد فعال کرکے مریضوں کے لئے شروع کردی جائیں گی،سی ٹی سکین کے لئے جنریٹر کا فوری انتظام کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر احمد غوث بھی موجود تھے ۔