پنجاب میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے 10 ارب مختص
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر علمدار حسین ملہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواشریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔۔۔
کسانوں کو 4 ماہ کے عرصہ میں فی جانور 27ہزار دئیے جائیں گے ، فارمرز کو 10 جانوروں کیلئے رقم دی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محمدایوب شیخ، سیف الرحمن سیفی ، مرزاعظمت بیگ، شیخ ثناء اﷲ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر علمدار حسین ملہی نے کہاکہ کسان کو 5 مراحل کی تصدیق کے بعد رقم فراہم کی جائیگی ،ہر تحصیل میں 8 وینڈرز کو سیلیکٹ کیا گیا ہے ، ہر کسان کو کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ 89 مراکز میں کسانوں کو رجسٹرڈ کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ کسان کو تین اقساط میں رقم جاری کی جائیگی، انہوں نے کہاکہ قرضہ 4ماہ کے دوران ایشو ہوگا،جبکہ پانچویں ماہ یہ قرضہ واپس کرنا ہوگا ۔وینڈرز کو کریڈٹ مشین فراہم کردی گئی ہیں، ان اقدامات سے گوشت کی پیداوار بڑھ جائیگی، جبکہ برآمد کرنے کی وجہ سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا،یہ قرضہ بلاسود دیا جائیگا۔