جنرل ہسپتال میں نمونیا کے عالمی دن پر آگاہی واک

 جنرل ہسپتال میں نمونیا کے  عالمی دن پر آگاہی واک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 15 لاکھ سے زائد بچے نمونیا جیسے خطرناک مرض سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

 پاکستان میں بھی ہر سال سینکڑوں نومولود بچے اس بیماری کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں لہذا والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میں نمونیا کے عالمی دن پر شعبہ طب اطفال کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی واک کے شرکا،میڈیا اور شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں