چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ بابر علاؤالدین کا دورہ چنیوٹ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرپرسن سی ایم ڈاائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور اس دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔۔
جس میں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل سمیت تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود، گورننس بہتری کے اقدامات(انیشی ایٹوز)پر پرعملدرآمد اور ضلع کے انتظامی امورپر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤ الدین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اپنا گھر اپنی چھت، کلینک آن ویلز، ہمت کارڈ، کسان کارڈ، لائیو سٹاک دھی رانی پروگرامز اور ڈویلپمنٹ میجر پراجیکٹس جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں نکل کر ادروں کی مانیٹرنگ کریں اور عوام کا فیڈ بیک لیں ،ستھرا پنجاب کو حقیقت بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں ۔