ملکی مسائل کا حل نفاذ اسلام میں ہے :ریاض کھرل

 ملکی مسائل کا حل نفاذ اسلام میں ہے :ریاض کھرل

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز عوام الناس پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔۔

شدید مذمت کرتے ہیں،ریاستی ادارے عوام اورقومی یگانگت سے اسلام اور پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد ناکام بنا سکتے ہیں، پاکستان کی حقیقی سلامتی اور مسائل کا حل نفاذ اسلام میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ البرہان میں منعقدہ عالمی محفل حسن قراۃسے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے مدیر اعلیٰ قاری پیر محمد عاشق نعیمی،صاحبزادہ حافظ محمد رضوان ،قاری محمد برہان رضا ،جمال ناصر،غبن المصری القاری،ابراہیم ماہر المصری القاری، حسین القردی تنزانیہ،قاری غلام مصطفی نعیمی،قاری حسن علی نعیمی،قاری محمد نفیس، حافظ محمد ریحان،پیر محمد صدیق الرحمن، پیر عبد القادر چشتی،پیر سید سمیع الحسن شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ علامہ محمد ریاض کھرل نے مزید کہا کہ علما ء اسلام اور پاکستان کے ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہیں ، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کا حافظ قرآن ہونا پاکستان عالم اسلام کا عظیم اعزاز ہے ، اس وقت تمام اہل وطن کو دہشت گردی کیخلاف برسر پیکار مسلح افواج کی تائید و حمایت کرنی چاہئے ۔دیگر مقررین نے کہا کہ قرآن پاک اور اسوہ رسول پاک ؐپر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ محفل کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی ،دہشت گردی سے نجات، شہدا ء کی بلندی درجات، ارض فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں