انصاف لائرز فورم کی باڈی ختم کر کے نئی کا اعلان
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم انصاف لائرز فورم کی باڈی ختم کر کے نئی باڈی کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چودھری اشتیاق احمد کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انصاف لائرز فورم پنجاب کا صدر شیخ شوکت اور سیکرٹری کے عہدے پر فاروق ارشد اور عظیم عباس کاظمی کو تعینات کیا گیا ہے۔