دبئی کی مشہور پراپرٹی فرم نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرلیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) دبئی کی مشہور رئیل اسٹیٹ کمپنی زیڈ اینڈ ایس نے پاکستان میں اپنے دفتر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کئی سال سے دبئی میں پراپرٹی کے شعبہ میں کام کررہی ہے اور پراپرٹی سے متعلق مختلف خدمات انجام دی جاتی ہیں، جن میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی فروخت، لیزنگ، پراپرٹی مینجمنٹ کے علاوہ انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروس بھی شامل ہے، یعنی آپ پاکستان میں رہتے ہوئے دبئی میں پراپرٹی سے متعلق تمام معلومات اور ماہرانہ مشورے اور رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔