ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ، جیو ٹیگنگ کا فیصلہ

 ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ، جیو ٹیگنگ کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)سموگ اور فضائی آلودگی نے لاہور کے ٹری کور میں کمی سے متعلق پنجاب حکومت کو جھنجھوڑ دیا۔ لاہور میں پہلی مرتبہ ٹری کور میں اضافے کے لئے ڈیڑھ کروڑ پودے و درخت لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شہر کا پہلا گرین ماسٹر پلان بن گیا، لنگز آف لاہور پراجیکٹ کو بھی اس کا حصہ بنا دیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ٹاسک سونپ دیا۔ لاہور میں شجرکاری گرین ماسٹر پلان کے تحت کی جائے گی،لاہور کا ٹری کور بڑھانے کیلئے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم پلان بنا یا گیا۔ایک کروڑ پودے پی ایچ اے کی نرسریوں میں لگائے جائیں گے جبکہ 50لاکھ پودے پی ایچ اے کے ہارٹی کلچر ڈائریکٹر اگائیں گے ۔ آئندہ 3 سال میں گرین ماسٹر پلان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔دوسری طرف اربن فاریسٹ ، پارکوں ، گرین بیلٹس اور شاہراہوں پر درختوں کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کیلئے پی ایچ اے نے پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے ری گرین لاہور کے نام سے موبائل ایپ متعارف کر ا دی ۔ تمام زونز میں افسروں اور متعلقہ انچارجوں کو جیو ٹیگنگ ٹاسک سونپ دیا گیا،موجودہ اور نئی شجرکاری کی جیو ٹیگنگ ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں