پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے، مزید 89 کیس رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم  سکے، مزید 89 کیس رپورٹ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 89کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 67، لاہور سے 6جبکہ گوجرانوالہ سے 5 کیس رپورٹ ہوئے ۔فیصل آباد 3، اٹک 2،ساہیوال، بہاولپور، میانوالی، قصور، وہاڑی اور گجرات سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ایک ہفتہ میں 549جبکہ رواں سال اب تک 7182 مریض رپورٹ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں