اوقات کار کی خلاف ورزی پر 56دکانیں سربمہر،جرمانے

 اوقات کار کی خلاف ورزی پر 56دکانیں سربمہر،جرمانے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر میں سموگ تدارک اقدامات کے تحت اوقات کار کی خلاف ورزی پر 56دکانیں سربمہر اور 50ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ 10 ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور ڈائننگ پر جبکہ 3اوپن بار بی کیو پوائنٹ کو بھی سیل کیا گیا۔

تحصیل شالیمار میں 2دکانیں، 3اوپن بار بی کیو ،تحصیل سٹی میں 22دکانیں، 3ریسٹورنٹ، تحصیل راوی میں جی ٹی روڈ شاہدرہ پر 10دکانوں کو سیل ،دکانداروں کو 50ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ تحصیل رائیونڈ میں 3، تحصیل کینٹ میں 9دکانیں، 1ریسٹورنٹ سربمہرکیا گیا۔ تحصیل صدر 6، تحصیل واہگہ میں 3دکانیں ،ایک ریسٹورنٹ ،تحصیل نشتر میں 3ریسٹورنٹ سیل کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں