سموگ ،دھند اور بیماریاں اللہ کی ناراضگی کی علامات ہیں:مولاناامجد
لاہور (سیاسی نمائندہ)اللہ کو راضی کر نے کاواحد حل توبہ استغفار ہے ،اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک میں بے حیائی ،فحاشی،عریانی، سودی نظام سے حقیقی تو بہ کر نے سے اللہ راضی ہوں گے۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران اور عوام اجتماعی توبہ کریں ۔اور آئندہ گناہوں سے اجتناب کا عہد کریں تو رحمت خداوندی تیار ہے۔ ، اسلامی تعلیمات سے دوری اور گناہ کو گناہ نہ سمجھنے کے عمل نے معاشرے کو بگاڑ کے رکھ دیا ہے