نواز شریف کینسر ہسپتال 1 سال میں فعال کرنیکی ہدایت

نواز شریف کینسر ہسپتال 1 سال میں فعال کرنیکی ہدایت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ پر پہنچ گئے۔

انہوں نے سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور افسران سے ماسٹر پلان پر بریفنگ لی ،صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا یہ پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا،کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی انشاء اللہ مفت علاج ہوگا ،آئی ڈیپ کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ سال میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے ،915 بستروں پر مشتمل یہ کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں