محکمہ زراعت پنجاب کی گندم بارے سفارشات جاری
لاہور(کامرس رپورٹر )محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی کاشت ربیع ڈرل کے ذریعے کریں۔گندم کی کاشت کے لئے 20نومبر تک شرح بیج40 تا45 کلو گرام فی ایکڑرکھیں۔
آبپاش علاقوں کے کاشتکار20 نومبر تک گندم کی محکمہ زراعت پنجاب کی منظورشدہ اقسام سبحانی 21،صادق21،این اے آر سی سپر، بورلاگ16 ،جوہر16 ،ایم اے 21اور فخر بھکر کاشت کریں،اس کے علاوہ21 تا30 نومبر تک کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام نشان21 ،نواب21 ،رہبر21 اور غازی 19 کاشت کریں۔