انصاف آفٹر نون اکیڈمی کا منصوبہ لٹک گیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) انصاف آفٹر نون اکیڈمی کا منصوبہ لٹک گیا ہے ۔دعوؤں کے باوجود نرسری تا آٹھویں جماعت آن لائن لیکچرز تیار نہ ہوسکے ۔منصوبہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔
آن لائن اکیڈمی میں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لیکچر مہیا کیے جانا تھے ۔ویب سائٹ پر تاحال نہم ودہم کلاس کے لیکچرز دستیاب ہیں ۔پہلی تا آٹھویں جماعت کے لیکچرز ابھی تک اپ لوڈ نہیں کیے جاسکے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ لیکچرز کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے ،جلد اپ لوڈ کردیئے جائیں گے ۔