اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن میں مذاکرات بے نتیجہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے درمیان مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں۔
گرینڈ ٹیچرز الائنس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ احتجاج کا آپشن موجود ہے ۔ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن اور اساتذہ کے درمیان مذکرات کے تین دور ہو چکے مگر اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے ۔