اساتذہ،طلبااور نان ٹیچنگ سٹاف کی آن لائن حاضری لگانے کا حکم
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں میں اساتذہ،طلبااور نان ٹیچنگ سٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر آن لائن حاضری لگانے کا حکم جاری کیا ہے ۔
تمام اضلاع کے سی ای اوز سکول سٹاف کی آن لائن حاضری کو مانیٹر کریں گے ۔پی ایم آئی یو نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو سیس ایپ پر آن لائن حاضری یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ۔ڈی ایم او اور ایم ایز آن لائن حاضری کیلئے سکولوں کا وزٹ کریں گے ۔مذکورہ افسران دوران وزٹ اساتذہ کو آن لائن حاضری سے متعلق گائیڈ لائن فراہم کریں گے ۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائے گی ۔