ٹھوکر نیاز بیگ ری ماڈلنگ کی لاگت 30کروڑ سے متجاوز

ٹھوکر نیاز بیگ ری ماڈلنگ کی لاگت 30کروڑ سے متجاوز

لاہور (شیخ زین العابدین)ٹھوکر نیاز بیگ ری ماڈلنگ منصوبے کی لاگت 30 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی، تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے داخلی و خارجی راستے بہتر بنانے کے لیے 15 کروڑ 41 لاکھ 89 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

 ٹھوکر نیاز بیگ ری ماڈلنگ منصوبے کی لاگت 30 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی، پی سی ون کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ منصوبہ مقررہ مدت میں بھی مکمل نہ ہوا، پلان کے تحت ڈرین کو ڈیپریس کرکے پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ تعمیر کیا جارہا ہے ، شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جارہا ہے ، اسفالٹ ورک، لین مارکنگ، بیوٹیفکیشن، سائنیج کا کام ہونا باقی ہے ، سڑک کی مرمت و بحالی کے علاوہ وائڈننگ اور فٹ پاتھ کی توسیع کا کام بھی کیا جارہا ہے ، منصوبے کے تحت پولیس چیک پوسٹ، ٹرک اڈا بہتر کیا جائے ، گرین بیلٹس اور روڈ ڈیوائیڈر کی ری ماڈلنگ کی جائے گی ،پلان کے تحت ٹھوکر پل کے دونوں اطراف موجود گینٹری کو بہتر بنایا جائے گا، موٹر وے سیکشن اور لوپ کو 913 مربع فٹ تک توسیع دی جائے گی، ٹھوکر پل کے خارجی ریمپ پر الیکٹرانک کا اضافہ کیا جائے گا، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے 850 میٹر میٹل گارڈ ریل لگائی جائے گی، ٹھوکر نیاز بیگ پل پر 16 ہزار 380 مربع میٹر اسفالٹ بچھائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں