سموگ: مزید 61 ہزار افراد پھیپھڑوں، 4 ہزار دمے میں مبتلا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب بھر میں سموگ کے باعث مزید 61 ہزار افراد پھیپھڑوں اور 4 ہزار سے زائد دمے کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے باعث سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید61ہزار 24افراد پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔