پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 24 لاکھ روپے جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف سنگین بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو طبی اخراجات کیلئے مزید 24 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا منڈی بہاؤالدین کے سب انسپکٹر محمد مہدی کو 9 لاکھ، ملتان کی لیڈی کانسٹیبل سونیا اختر کو 3 لاکھ ،لاہور کی لیڈی کانسٹیبل ناہید سلیم کو 3 لاکھ ،ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ،سرگودھا کے سب انسپکٹر محمد یعقوب کو 2 لاکھ ،سب انسپکٹر شاہد محمود خان،سینٹری ورکر سید ذوالفقار علی ،ریٹائرڈ انسپکٹر منظور احمد اور سب انسپکٹر نور خان کو 1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔