’’اقلیتی حقوق اور آئینی تحفظ‘‘ کے موضوع پر سیمینار

’’اقلیتی حقوق اور آئینی  تحفظ‘‘ کے موضوع پر سیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے یوحانا آباد کے رینیئول سینٹر آڈیٹوریم میں اقلیتی حقوق اور آئینی تحفظ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اہم سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا آشر، سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آ گسٹین، حکومتی نمائندگان موجود تھے ،سیمینار میں سرچ فار جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کے تحت اقلیتی حقوق کے تحفظ اور ان حقوق کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں