ہائیکورٹ :صحافی شاکر اعوان کو بازیاب کر انیکی ہدایت، آئی جی پھرطلب

ہائیکورٹ :صحافی شاکر اعوان کو بازیاب  کر انیکی ہدایت، آئی جی پھرطلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے صحافی شاکر محمود اعوان کو بازیاب کرا نے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں2 دسمبر کو طلب کر لیا۔

عدالت نے سی ای او سیف سٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کی ہدایت کر دی،ایس پی نے مؤقف اپنایا کہ مغوی ہمارے پاس نہیں ہے ، اگر آپ کہتے ہیں تو تحریردے دیتے ہیں، ایڈووکیٹ نے ایس پی کو ریڈ کی ویڈیو دکھا دی، عدالت نے ایس پی کو کہا کہ آپ منہ کیوں پیچھے کر رہے ہیں، ویڈیو دیکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں