گھرآئے مہمان نے 12سالہ لڑکا اغواکرلیا
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار)نواحی گاؤں چھاپانوالی میں گھر آئے مہمان نے 12 سالہ لڑکے کو اغوا کرلیا،پولیس نے لڑکے کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔۔
اغوا کار نے بچے کو سائیکل لیکر دینے کا لالچ دیا اور موٹرسائیکل پر بٹھا کر غائب ہو گیا،موٹرسائیکل سوار کی بچے کو اغواکرکے لے جانے کی فوٹیج موجود ہے ، بارہ سالہ مغوی کا نام زین بتایا گیا ہے ،درخواست گزار نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے عزیز افتخاراحمد نے ذاتی رنجش کی بنا پر میرے بھائی کو اغوا کروایا ہے۔