لاہور میں ایڈز کے مریض پھیلنے لگے
لاہور(عاطف پرویز سے)لاہور میں ایڈز کے مریض سرعام پھیلنے لگے ہیں۔ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی رپورٹ کے مطابق سڑکوں باغوں پارکوں میں منیشات کے عادی بے گھر افراد میں سے 40 سے 45 فیصد میں ایڈز کا مرض موجود ہے۔
ہزاروں منشیات کے عادی افراد ایڈز کا مرض پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔ آج دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ایڈز کی بیماری کے خلاف آگاہی، شعور اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔