مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے نومولود سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق شاد باغ کے علاقے بھگت پورہ سے ایک نومولود کی لاش برآمد ہوئی۔۔۔

 جب کہ اسلام پورہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ نشتر کالونی میں فٹ پاتھ کے کنارے 35 سالہ شخص کی لاش ملی۔پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں