لرنر لائسنس پر 42 دن کے ریلیف میں مزید توسیع

 لرنر لائسنس پر 42 دن  کے ریلیف میں مزید توسیع

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے لرنر لائسنس پر 42 دن کے ریلیف میں مزید توسیع کر دی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے مطابق یہ سہولت 15 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے تحت شہری موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر اضافی 42 دن کا ریلیف حاصل کر سکیں گے ۔ گزشتہ دو ماہ میں اس مہم سے 20 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے ہیں۔ 16 دسمبر سے 42 دن کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے موٹرسائیکل لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف دیا تھا،موٹر سائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے 19 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں