سکولوں کی نجکاری ، کروڑوں کے فنڈز واپس مانگ لئے گئے

سکولوں کی نجکاری ، کروڑوں کے فنڈز واپس مانگ لئے گئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے آؤٹ سورس ہونے والے سرکاری سکولوں سے کروڑوں کے فنڈز واپس مانگ لیے گئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں سے بھی این ایس بی اور ایف ٹی ایف کا ریکارڈ مانگ لیا۔تمام سکولوں کو 2 دسمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔آؤٹ سورس ہونے والے 5867 سرکاری سکولز بھی فنڈز 2 دسمبر تک واپس جمع کرائیں گے ۔سرکاری سکولوں میں فنڈز کا موجودہ بیلنس کا ریکارڈ بھی مہیا کریں گے ۔تمام سرکاری سکولز گزشتہ تین سالوں کے فنڈز کا حساب جمع کرائیں گے ۔فنڈز خورد برد کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پرعملدرآمد کیلئے حکم نامہ جاری کردیا۔ ڈیڈ لائن تک فنڈز کا حساب جمع نہ کرانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں