ٹھوس فضلے کی آؤٹ سورسنگ کوفعال بنانے کی تیاریاں

ٹھوس فضلے کی آؤٹ سورسنگ کوفعال بنانے کی تیاریاں

لاہور(عمران اکبر)پنجاب کی 135میں 103 تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آؤٹ سورسنگ پلان کوفعال کرنے کی تیاریاں مکمل۔

دستاویزات کے مطابق 8کروڑ 60 لاکھ 49 ہزار 523 مکینوں کے گھروں کے لئے آؤٹ سورسنگ نظام فعال،8ہزار 7سو17روپے فی ٹن کوڑا آؤٹ سورس کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق  سالانہ 123 ارب روپے آؤٹ سورسنگ پر خرچ آئینگے ،ستھرا پنجاب ایپ بھی لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، لاہور کی بارہ تحصیلیں ،گوجرانوالہ 13،سیالکوٹ 7، راولپنڈی 17،ملتان 14،بہاولپور 11،ڈی جی خان 12،ساہیوال 7،سرگودھا 18اور بہاولپور کی 3تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ،ہرتحصیل میں اے سی کی سربراہی میں 6رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ سے 87ہزار اضافی ملازمتیں پیدا ہونگی۔21ہزار سے زائدصفائی مشینری اور83 ہزار سے زائد صفائی آلات فراہم کر دیئے گئے ،لاہور کی15ؒٓلاکھ گھروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کی جائے گی۔ لاہور کی 500 مارکیٹوں اور400گاؤں میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور میں صفائی ستھرائی کے لئے 540ورکرز ہائر کیے جائیں گے ۔ہر گلی محلہ میں صفائی کی کوالٹی یکساں اور بہتر ہونی چاہیے ۔ پنجاب میں زیرو ویسٹ انقلاب برپا کرینگے ۔ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز 3دسمبر کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں