کرسمس گرانٹ میں 10 کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ

 کرسمس گرانٹ میں 10 کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے کرسمس کے موقع پر مستحق مسیحی خاندانوں کیلئے کرسمس 5 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 ہزار مستحق مسیحی خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

گرانٹ کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت دے دی گئی ہے جس کے تحت ہر خاندان کو 15 ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے ۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ڈیٹا پنجاب کابینہ کو ارسال کیا جائے گا اور کابینہ کی منظوری کے بعد گرانٹ تقسیم کی جائے گی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار خاندانوں میں پانچ پانچ ہزار روپے اور دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں 15 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کئے تھے ۔ دیوالی پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے تھے جو کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پہلی بار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں