سگریٹ کیلئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان کااقدام خودسوزی
قصور (خبرنگار)تھانہ صدر کی حدود میں نوجوان نے سگریٹ کیلئے پیسے نہ ملنے پر گھر والوں سے ناراض ہو کر خود کو آگ لگا لی۔۔۔
گلبرگ کالونی کا رہائشی 26 سالہ نوجوان ذیشان رکشہ ڈرائیور نشے کا عادی تھا، گھر والوں سے پیسے مانگے ، نہ ملنے پر رکشہ سے پٹرول نکال کر خود کو آگ لگا لی،جس سے ذیشان کا جسم جھلس گیا، اسے بلھے شاہ ہسپتال ریفر کیا گیا لیکن حالت نازک ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔