گنگارام ہسپتال میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سنٹر کا افتتاح
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے سر گنگارام ہسپتال میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سنٹر کے حوالے سے تقریب ہوئی۔صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نمائندہ عالمی ادارہ صحت برائے پاکستان ایلن تھام، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر یحییٰ گلزار، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر خلیل، ایم ایس گنگارام ہسپتال، پروفیسر رمیزہ کلیم، پروفیسر بلقیس، پروفیسر ندیم، پروفیسر نوید، فیکلٹی ممبران و دیگر نے شرکت کی۔