منشیات سمگلنگ کیس، ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
لاہور (کورٹ رپورٹر) خصوصی عدالت برائے انسدادِ منشیات نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم علی شاہ کو 2022 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔مجرم کے رکشہ سے اے این ایف کے عملے نے 56 کلوگرام چرس برآمد کی تھی۔مجرم کے خلاف تھانہ اے این ایف فیصل آباد میں انسدادِ منشیات ایکٹ کی دفع 9 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔