اوکاڑہ یونیورسٹی :سنڈیکیٹ نے 792ملین کابجٹ منظور کرلیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے 792 ملین کا بجٹ منظور کر دیا۔سنڈیکیٹ کے پچیسویں اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 792 ملین کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ اس بجٹ کی مدت جولائی 2024 سے لے کر دسمبر 2024 تک ہے ۔ بجٹ کے تخمینے میں یونیورسٹی کے وزٹنگ اساتذہ اور ریگولر سٹاف کی تنخواہیں اور زیر تعمیر مسجد کے فنڈز شامل تھے ۔ سنڈیکیٹ کے پچیسویں اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔