حاملہ بیوی کونہرمیں پھینک کرقتل کیا،ملزم کااعتراف

حاملہ بیوی کونہرمیں پھینک کرقتل کیا،ملزم کااعتراف

پاکپتن (سٹی رپورٹر) حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک کر قتل کیا، زیر حراست ملزم نے اعتراف کر لیا، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا بیان حاصل کیا جائے گا۔۔۔۔

 ادھر مقتولہ کے ورثا نے ملزم محمد احمد کی طرف سے مقدس بی بی پر بد چلنی کے الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم محمد احمد نشہ کا عادی ہے جو بیوی سے پیسے طلب کرتا تھا، مدعی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہمشیرہ مقدس بی بی کے گھر محلہ صوفیا آباد گیا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھی، اس کے سسر نے کہا کہ میاں بیوی اپنے ڈیڑھ سال کے بچے کو چھوڑ کر میڈیکل سٹور پر دوا لینے گئے ہیں، جو لاپتہ ہو گئی ہے ،جس پر تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا گیا، واضح رہے کہ خاتون کے اغوا کا واقعہ 8 دسمبر کو پیش آیا، پولیس نے مقدمہ 10 دسمبر کو درج کیا اور خاتون کی لاش 13 دسمبر کو ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں