فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی:ن لیگ

فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی:ن لیگ

لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر۔۔۔

ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، نگہت شیخ، صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا تحریک انتشار ہو یا کوئی اورکسی بھی جماعت یا پارٹی کو ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، سیاسی عدم استحکام اور انتشار کی وجہ سے کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، فسادات پھیلا نے میں پی ٹی آئی کے لوگ اندھے ، گونگے اور بہرے ہو چکے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے انٹرنیشنل لیڈر ہیں،جو گڑھے بانی پی ٹی آئی نے کھودے ، خود ہی اس کا شکار ہوئے ،وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں