دینی مدارس بل کے حوالے سے حکومتی رویہ منافقانہ :جماعت اہلحدیث

دینی مدارس بل کے حوالے سے حکومتی  رویہ منافقانہ :جماعت اہلحدیث

لاہور(سپیشل رپورٹر) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی، ناظم اعلیٰ سلمان شاکر سمیت دیگر نے کہا دینی مدارس بل کے حوالے سے حکومتی رویہ منافقانہ ہے۔۔۔

دعوت وتبلیغ کے حوالے سے مدارس کا کردار سرکاری کالجز اور یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے ۔علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر زرداری نے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے بل منظور نہیں کیا، ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بل کو فی الفور منظور کیا جائے ۔انہوں نے شام میں بشار الاسد کی پچاس سالہ خونی آمریت کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں