بھوگیوال روڈ شوالا چوک میں بجلی کے لٹکتے تاروبال جان

بھوگیوال روڈ شوالا چوک میں بجلی کے لٹکتے تاروبال جان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بجلی کے لٹکتی تار خوف کی علامت بن گئے، لیسکو کا مرمتی کام صرف درختوں کی کٹائی تک محدود ہے، بھوگیوال روڈ شوالہ چوک میں تاروں سے حادثات ہونے کے باوجود لیسکو کو ہوش نہ آیا۔

تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے لٹکتے تار خوف کی علامت بن گئے، لیسکو کے ہیزرڈ فری سٹی کے دعوے بھی زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے ۔سالانہ مرمتی کام درختوں کی کٹائی تک محدود ہے ۔بھوگیوال روڈ شوالا چوک میں لٹکتے تار اہل علاقہ کے لئے پریشانی کا باعث بن گئے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مین روڈ پر ٹیڑھے پول اور لٹکتے تار حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔چند ماہ قبل بارش کے دوران2بچوں کو کرنٹ لگ چکا ہے ، برسات میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جان کی بازی ہارگیا،بارش ہو تو گھروں سے نکلنا بھی محال ہے ،اہل علاقہ کا کہنا تھا گھروں کی دیواروں کے ساتھ ایل ٹی اور ایچ ٹی تار لگے ہیں، متعدد پولز کو بھی ارتھ نہیں کیا گیا، شکایات کرتے ہیں کوئی سنتا ہی نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں