شہرمیں بھتہ خور سرگرم،پولیس پکڑنے میں ناکام

شہرمیں بھتہ خور سرگرم،پولیس پکڑنے میں ناکام

لاہور(مدثر حسین سے)شہرمیں بھتہ خور سرگرم جبکہ پولیس پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ملزموں نے مغل پورہ کے تاجر کی جانب سے 20 لاکھ نہ دینے پر اس کی دکان اور گاڑی پر فائرنگ کر دی۔۔۔

 جس سے علاقے میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا،کفیل بٹ ڈرکی وجہ سے خاندان سمیت روپوش ہو گیا۔ ایس ایچ او مغل پورہ نے مبینہ طور پر واقعہ کو چھپانے کوشش کی ، صرف فائرنگ کا مقدمہ درج کیا۔بعدازاں مدعی نے بھتہ مانگنے کی آڈیو ریکارڈنگ اعلیٰ پولیس افسروں کو سنوائی تو مقدمہ میں بھتہ خوری کی دفعات کا اضافہ کیا گیا۔ ملزموں نے پہلے 10 لاکھ اور فائرنگ کے بعد 20 لاکھ بھتے کا مطالبہ کیا ،نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی اور گالیاں دیں،بھتہ خور غیرملکی نمبروں سے فون کر رہے ہیں جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ، پولیس نے شہری کی داد رسی کے بجائے پرائیویٹ گارڈز رکھنے کا مشورہ دیا ۔ کفیل بٹ کے روپوش ہونے کے بعد بھتہ خور مدعی کے عزیزوں،کاروباری دوستوں سے بھی بھتہ مانگنے لگے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں