قذافی میٹرو سٹیشن کی سولر پر منتقلی، 2 کروڑ 85 لاکھ کا تخمینہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ماس ٹرانزٹ اتھارٹی گورننگ باڈی نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا حکم دیاجس پر اتھارٹی نے ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے قذافی میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو تفویض کر دی گئی،قذافی میٹرو سٹیشن کے لئے 2کروڑ 84 لاکھ 70 ہزار روپے کا تخمینہ لگا لیا گیا،کام 3ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ سال نو کے پہلے ماہ میں قذافی میٹرو سٹیشن پر کام شروع کیا جائے گا۔گرین انرجی کے لئے 30 سالہ گارنٹی کے پی وی میڈول خریدے جائیں گے ،سولر پینل کی نیٹ میٹرنگ کی جائے گی۔کنٹریکٹر کی طرف سے ایک سال کے لئے مرمت و بحالی کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔