چکن 29 روپے کلو مزید سستا، قیمت 403 ہو گئی
لاہور(کامرس رپورٹر)مرغی کا گوشت مزید 29 روپے کلو سستا ہوگیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 403 روپے مقرر کی گئی۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 264 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 278 روپے کلو ہو گیا ۔ سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی۔